"میں جیسے ہی تنگ گلی کی نکڑ سے مڑا تو وہ بلکل میرے سامنے تھا، اسے دیکھ کر مجھے ہنسی تو بہت آںئ مگر میں نے اپنے آپ پر قابو رکھا پر یار مجھے لگتا ہے کہ اسے شک ہو گیاہے۔" ناصر نے چاۓ کا گھونٹ بھرتے ہوۓ کہا۔
ارشد جو میز کی دوسری طرف بیٹھا انہماک سے اس کی باتیں سن رہا تھا نے حیرانی سے پوچھا، " یہ تم کیسے کہ سکتے ہو؟
"اس لیۓ کہ اس کے انداز سے مجھے ایسے ہی لگا اور بعد میں کالج میں بھی پورا دن وہ جب بھی میرے سامنے آتا مجھے ایسے ہی شک بھری نظروں سے دیکھتا رہا۔"
"چھوڑو یار شک اسے ہو بھی گیا تو کیا کر لے گا۔ ویسے ہوںئ یار اس کے ساتھ بہت بری ہے.
"ہاں یہ تو ہے۔" ناصر نے مسکراتے ہوۓ کہا۔
کالج ہاسٹل کی کینٹین میں اس وقت چند لڑکے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بیٹھے تھے۔ سامنے باسکٹ بال کا میدان تھا جس میں چند لڑکے کرکٹ کھیل رہے تھے۔ باسکٹ بال کوںئ نہیں کھیلتا تھا اس لیۓ یا تو یہ میدان خالی پڑا رہتا یا کچھ لڑکے جنہیں کرکٹ کے میدان میں رش زیادہ ہونے کے باعث جگہ نہ ملتی یہاں آکر وکٹ لگا لیتے۔ موسم بہت اچھا تھا سردیوں کی خوشگوار دھوپ میں اونچے اونچے سفیدے کے درختوں میں سے چڑیوں، کووں، کوںٔیلوں، اور دوسرے کئ پرندوں کے گنگنانے کی آوازیں آرہی تھیں۔
"اچھا تو ناصر یار کیا سوچا ہے آخری سال ہے کالج میں اس کے بعد کیا کرنے کا ارادہ ہے؟"
"ابھی تک تو کچھ نہیں سوچا،میرا تو یار کالج چھوڑنے کا دل ہی نہیں۔ "
"تو کیا فیل ہونے کا ارادہ ہے؟"
"نہیں یار بس سوچ رہا ہوں انگریزی میں ایم اے کرنے کے بعد کسی اور سبجیکٹ میں داخلہ لے لوں۔"
"بھئ ساری زندگی کیا کالج میں رہو گے؟"
دل تو یہی ہے کہ کالج میں ہی رہوں۔"
"تو ٹھیک ہے کالج میں جاب کر لینا پڑھنے کے بعد۔"
"نہیں بھئ میں کالج میں رہنا چاہتا ہوں مگر ایک استاد یا نوکر کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک طالب علم کی طرح۔"
"یعنی کہ آپ ساری زندگی اسٹوڈنٹ لاںٔف انجواۓ کرنا چاہتے ہیں۔"
"ہاں یار کالج کی دنیا ہی اچھی اور پرسکون ہے باہر کی دنیا بڑی کٹھن ہے۔ کون بیوقوف ہو گا جو یہ شاندار ، پرسکون دنیا چھوڑ کر باہر کی ظالم دنیا میں جانا پسند کرے گا۔"
"اچھا اچھا بکواس نہیں کرو۔۔۔ اوۓ سجاد۔" کینٹین کے دوسری طرف سے درختوں کے بیچ میں سے سجاد جو ان دونوں کا دوست اور ہم جماعت ہے ایک طرف جاتا ہوا دکھاںئ دیا۔ ارشد نے اسے دیکھتے ہی زور سے آواز لگاںئ۔ "اوۓ سجاد کے بچے۔ ادھر آؤ کدھر جا رہے ہو۔" سجاد جو اپنی سوچوں میں گم تھا اچانک اپنا نام پکارے جانے پر چونکا۔ "یار یہ سجاد کو آج کل کیا ہوا ہے کچھ کھویا کھویا سا رہتا ہے۔" ارشد نے ناصر سے پوچھا جو اب کرسی سے اٹھ کر زمین پر ہری ہری گھاس پہ ٹانگیں پھیلا کر بیٹھ گیا تھا۔
"ہاں کچھ پریشان سا دکھاںئ دیتا ہے۔"
"کیوں بھئ سجاد کیا مسئلہ ہے آج کل کچھ پریشان ہو"؟ ارشد نے سجاد کے قریب پہنچتے ہی پوچھا۔
نہیں یار پریشان تو نہیں ہوں بس کچھ سوچ رہا ہوں، ایک چھوٹی سی مشکل ہے کو ںئ فیصلہ نہیں کر پا رہا" ؟
اچھا کیسا فیصلہ؟ ارشد نے پوچھا۔
ہاں ہمیں بتاؤ شاید ہم کوںئ بہتر مشورہ دے سکیں۔ ناصر بولا۔
بس یار اک آفر آںئ ہے نوکری کی، دوبئ میں اچھی تنخواہ ہے کام بھی اچھا ہے مگر مسٔلہ یہ ہے کہ جانا ابھی پڑے گا اور ابھی جاؤں تو یہ آخری امتحان کیسے دوں؟
ہاں یہ بات تو ہے اگر ابھی چلے جاؤ گے تو دو سال کی ساری محنت ضاںٔع ۔میں تو کہتا ہوں امتخان دو کیونکہ ان کاموں کا کوںئ پتہ نہیں ہوتا ادھر جا کر معلوم ہوتا ہے کہ جو کچھ بتایا گیا تھا ان میں سے آدھی باتیں بھی ٹھیک نہیں ہوتیں اور آدمی کو واپس آنا پڑ جاتا ہے۔ بندہ نہ ادھر کا رہتا ہے نہ ادھر کا۔ ناصر نے مشورہ دیا۔
نہیں یار بندے تو اچھے لگتے ہیں جاننے والے ہیں ایسا کوںئ مسٔلہ نہیں ہو گا انہوں نے یقین دلایا ہے۔
بھئ ، میرے بہت سے جاننے والوں کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے یقین وہ ہر بندے کو ایسے ہی دلاتے ہیں۔
نہیں یار میرا تو خیال ہے تمہیں جانا چاہیۓ ایسے مواقع بار بار نہیں نہیں ملتے ۔ اس دفعہ ارشد نے اپنی راۓ دی۔
ہاں میں بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ یہ موقع دوبارہ نہیں ملےگا ویسے بھی مجھے ایم اے کر کے بھی ادھر زیادہ سے زیادہ کتنی کر اچھی نوکری مل جاۓ گی۔سجاد نے قاںٔل ہوتے ہوۓ کہا۔
اگر تم نے فیصلہ کر لیا ہے تو تمہاری مرضی ویسے یہ کالج کی دیواروں سے باہر کی دنیاکچھ زیادہ بھروسے لاںٔق نہیں ۔ان دیواروں کے اندر تمہیں جو لوگ ملتے ہیں ایسے لوگ تمہیں باہر کہیں بھی نہیں ملیں گے۔ ان دیواروں سے باہر کی دنیا بڑی مفاد پرست ،خود غرض اور لالچی ہے۔
اس کی بکواس تم نہ ہی سنو تو بہتر ہے یہ تو ایسے ہی اس قسم کے فلسفے جھاڑتا رہتا ہے اس کا تو دل ہے ساری زندگی ایسے ہی کالج میں موج مستی کرتے گزر جاۓ۔ ارشد نے اسے سمجھایا ۔
ٹھیک ہے میرے بھاںئ اگر تم نے فیصلہ کر ہی لیا ہے تو کون روک سکتا ہے تمہیں۔ ہاں جب کبھی آۓ تو میں تمہیں یہیں ملوں گا ہمیشہ۔ ان دیواروں کے اس طرف، اس چار دیواری کے اندر ، دروازے کے اس پار"۔ "ناصر نے گلے ملتے ہو ۓ کہا۔ اس کے بعد وہ ارشد سے ملا اور چلا گیا۔
دونوں کا تعلق دوسرے شہر سے تھا اس لیۓ دونوں ہاسٹل میں رہتے تھے۔ ناصر تو ابھی تک کالج کا طالب علم تھا اور اس کے ساتھ کالج میں ملازمت بھی کر رہا تھا اس لیۓ ڈگری مکمل کرنے کے بعد اسی ہاسٹل میں رہنا اس کے لۓ کو ںئ مشکل نہ تھا مگر ارشد کو اس کی اجازت ملنا مشکل تھا۔ مگر وہ چونکہ اچھا طالب علم تھا اس لیۓ کالج کے ایک پروفیسر کی سفارش پر اسے یہاں رہنے کی اجازت مل گئ۔ اسی پروفیسر کی بدولت ناصر نے بھی کالج کی لائبریری میں ملازمت حاصل کی۔
"کیا ہوا بھاںئ منہ کیوں لٹکا ہوا ہے کوںئ بات ہوںئ ہے گھر میں؟" ناصر نے اس کے بیٹھتے ہی پوچھا۔
"سجادکے گھر سے فون تھا۔"
"اچھا واہ میں بھی ابھی ابھی اسے کال کر رہا تھا مگر شاید اس نے اپنا نمبر بدل لیا ہے۔ کیسا ہے وہ؟"
وہ اب نہیں ہے"۔"
کیا مطلب"؟"
"اس نے خود کشی کر لی۔"
Post a Comment
Thank you for your comment