موسلادار بارش ہو رہی تھی۔ سڑک پر ٹریفک رواں تھی۔ ایک خوبصورت لڑکی ہاتھ میں چھتری تھامے سڑک کے کنارےچلی جا رہی تھی۔ تیز ہوا کے باعث بار بار اس کے ہاتھ سے چھتری اڑنے لگتی جسے وہ بڑی مشکل سے قابو کرتی۔ کچھ دور جا کر لڑکی کے دل کی سمت یعنی اس کے بائیں جانب اک موڑ آیا جہاں سے ایک لڑکا بارش میں بھیگتا ہوا تیز تیز قدم اٹھاتا ہوا چلا آرہا تھا۔ موڑ پر پہنچ کر لڑکی لڑکا دونوں رک گۓ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراۓ۔ یکدم تیز ہوا کا جھونکا آیا جس سے لڑکی کی چھتری اڑ کر اس کے ہاتھ سے نکلنے لگی۔ اس سے پہلے چھتری اس کے ہاتھ سے نکلتی لڑکا فوراً آگے بڑھا اور چھتری کو مضبوطی سے تھام لیا۔ لڑکی نے اس کا دوسرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور دونوں ایک چھتری تلے سیدھی سڑک پر چلنے لگے۔
Post a Comment
Thank you for your comment