Drizzling Of Love

Drizzling Of Love




شیطان اور انسان میں فرق یہ ہے کہ شیطان نہایت شریف آدمی ہے۔

کہتے ہیں دوسروں کو نصیحت اور تلقین کرنا بھی نیکی ہے اس لیۓ سواۓ نصیحت  کرنے کے میں اور کچھ نہیں کرتا۔

غصہ حرام ہے جبکہ غصہ دلانے والا حرام زادہ۔

پرانے گانوں کو سن کر لگتا ہے موسیقی واقعی روح کی غذا ہے جبکہ نۓ گانے سن کر یوں لگتا ہے موسیقی روح کی نہیں بلکہ بدروح کی غذا ہے۔

پاکستانی ڈرامے اور بھارتی ڈرامے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پاکستانی ڈرامہ بالآخر اختتام کو پہنچتا ہے جبکہ بھارتی ڈرامہ محد سے لحد تک ساتھ چلتا ہے۔


پاکستان سے نکلنا اور دور رہنا بھی کارِ ثواب ہے۔

شیطان رمضان میں قید ہو جاتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے وہ قید ہو کر ہمارے ملک میں آجاتا ہے۔

جب اس ملک میں رہ کر کردہ اور ناکردہ گناہوں کی سزا اسی دنیا میں مل گئی ہے تو اگلی زندگی میں انہی گناہوں پر دوبارہ سزا ملنا سراسر زیادتی نہیں؟

خوشگوار، خوشحال اور پر سکون زندگی کے تین بنیادی اصول۔ 
سوشل میڈیا سے دور رہنا، میڈیا سے دور رہنا اور پاکستان سے دور رہنا


پاکستان میں بجلی اور بیوی کے موڈ کا کوئی بھروسہ نہیں دونوں کسی وقت بھی 'آف' ہو سکتے ہیں۔

بیویوں یا عورتوں کو خوش کرنا اتنا آسان نہیں انہیں اگر آسمان سے تارے توڑ کر بھی لا دیں تو کہیں گی یہ تو ٹوٹے ہوۓ ہیں ہم نے نہیں لینے۔ 

شادی سے پہلے ہر لڑکی ہونہار لگتی ہے لیکن شادی کے بعد یہی لڑکی خونخوار بن جاتی ہے۔



Post a Comment

Thank you for your comment

Previous Post Next Post